بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، پاک فوج ہائی الرٹ
a.jpg

بھارت Ù†Û’ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے Ú©ÛŒ متعدد بار خلاف ورزی کی، شدید گولہ باری، پاک فوج کا موثر جواب، دشمن Ú©Û’ کئی فوجی ہلاک، چیک پوسٹیں تباہ، جارØ+یت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آئی ایس Ù¾ÛŒ آر کا بیان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کی شہری آبادی پر گولہ باری سے 4 شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائیوں میں بھارتی افواج کی ہلاکتوں اور چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں۔
آئی ایس Ù¾ÛŒ آر Ú©ÛŒ جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان Ú©ÛŒ مسلØ+ افواج ہر قسم Ú©Û’ Ø+الات سے نمٹنے Ú©Û’ لیے تیار ہے۔ عوام بھی سوشل میڈیا پر سرگرم افواہ ساز فیکٹریوں سے ہوشیار ہیں۔ گزارش ہے کہ سوشل میڈیا Ú©Û’ استعمال میں ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 24 گھنٹوں میں کنٹرول لائن پر معاہدہ جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیاں کیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے ان سیکٹرز میں دشمن کو موثر جواب دیا۔ بھارتی فوج نے کوٹلی، کہوئی رٹہ اور تتہ پانی سیکٹر میں شدید گولہ باری کی۔
آئی ایس Ù¾ÛŒ آر Ù†Û’ کہا ہے کہ بھارتی جارØ+یت کا جواب دینے Ú©Û’ لیے فضائیہ اور بØ+ریہ بھی چوکس ہیں۔ موجودہ صورتØ+ال میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجی ہائی الرٹ ہیں۔ پاکستان ایئر فورس اور نیوی بھی پوری طرØ+ الرٹ ہے۔ پاکستان Ú©ÛŒ مشرقی سرØ+د پر تمام Ø+فاظتی اقدامات مکمل ہیں۔کسی بھی جارØ+یت سے نمٹنے Ú©Û’ لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔